ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں آڈ-ايون فارمولہ کا نفاذ، قوانین توڑنے پر لگے گا 4 ہزار کا جرمانہ

دہلی میں آڈ-ايون فارمولہ کا نفاذ، قوانین توڑنے پر لگے گا 4 ہزار کا جرمانہ

Mon, 04 Nov 2019 13:06:00    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی میں آلودگی کی سطح انتہائی خظرناک سطح پر پہنچ گئی ہے، اس دوران آج سے دہل میں آڈ-ايون فارمولہ کا اطلاق ہو گیا ہے، زہریلی ہو چکی ہوا کے اثرات کو کم کرنے کے لئے اس کا نفاذ کیا گیا ہے، دہل میں آج ايون نمبر کی گاڑیاں چلیں گی۔ قوانین توڑنے والوں پر 4000 روپے کا جرمانہ لگے گا، آڈ-ايون فارمولہ 15 نومبر تک دہلی میں نافذ رہے گا۔

آپ کی اگر گاڑی کی نمبر پلیٹ کا آخری نمبر ايون ہے یعنی کہ 2،4،6،8،0 لکھا ہے تو آپ اپنی گاڑی کو 4، 6، 8، 10، 12 اور 14 تاریخ کو دہلی میں چلا سکتے ہیں اور اگر آپ کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کا آخری نمبر آڈ یعنی کہ 1،3،5،7،9 ہے تو آپ 5، 7، 9، 11، 13 اور 15 تاریخ کو دہلی کی سڑکوں پر چلا سکتے ہیں، آج 4 نومبر ہے اور اگر آپ کے پاس موجود کار کا نمبر 2،4،6،8،0 تو آپ کی گاڑی سڑک پر چل سکتی ہے۔

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آڈ-ايون فارمولہ کی نفاذ پر کہا کہ "شمالی ہند دھوئیں کی چادر سے گھر گیا ہے، ابھی ہم اس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے، لیکن اگر ہم اگلے 10 دنوں کے لئے اس منصوبہ بندی پر عمل کرتے ہیں تو اس سے کچھ راحت ملے گی اور یہ سب کے فائدہ کے لئے ہے‘‘۔

اس دوران آلودگی سے دہلی اور این سی آر علاقہ کے لوگوں کو کوئی راحت نہیں ملی ہے، دہلی- این سی آر کے حالات انتہائی خراب ہو چکے ہیں، یہاں آلودگی خطرناک سطح کو پار کرتے ہوئے 3 گنا آگے بڑھ گی ہے، پیر کی صبح یعنی آج ایک بار پھر دہلی دھوئیں کی چادر اوڑھے ہوئے نظر آئی۔


Share: